راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کا نام ظاہر کرکے کچھ شرپسند عام عوام کو جعلی کالز کررہے ہیں جس کے بعد وہ گھروں کا صفایا کردیتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگ خود کو مسلح افواج کا افسران ظاہر کر کے عام عوام کو جعلی فون کالز کررہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایسے افراد مردم شماری کے عمل کے دوران فراہم کی معلومات کی تصدیق کا بہانہ بنا کر لوگوں کی ذاتی معلومات جیسا کہ شناختی کارڈ نمبر اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بیان میں عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آئی ایس پی آر کی جانب سے عوام کو ان جعلی فون کالز سے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔
عوام کو یہ کالز پرائیوٹ موبائل نمبرز سے آرہی ہیں لہذا اگر ایسی کوئی کال موصول ہو تو کوئی معلومات فراہم نہ کریں۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
