Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
پی ایس پی کی مرکزی کابینہ تحریک انصاف میں‌ شامل

پی ایس پی کی وکٹیں‌گرنا شروع، مرکزی کابینہ تحریک انصاف میں‌ شامل

کراچی: عام انتخابات میں شکست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی عہدیداران نے اپنی جماعتوں کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز انصاف ہاؤس میں تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر نے پریس کانفرنس طلب کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پاک سرزمین پارٹی لیبر ڈویژن کے اہم رہنما اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امجد اللہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے ساتھ الیکشن میں بھی رابطے میں تھے تاہم اب فیصلہ کیا گیا کہ باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا جائے۔

تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ تحریک انصاف پر کراچی کے شہریوں نے بھروسہ کیا ہم اُن کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

شمولیت کا اعلان کرنے والے

توقیر احمد صدر لیبر ڈویژن پاک سرزمین پارٹی

واصف حنیف نائب صدر لیبر ڈویژن پی ایس پی

فرحان علی خان ممبر لیبر ڈویژن پی ایس پی

جمیل سوداگر سیکریٹری اطلاعات پی ایس پی

شاہ وزیر جوائنٹ سیکٹر لیبر ڈویژن پی ایس پی

فہد رضا سیکریٹری اطلاعات پی ایس پی

ذوالفقار قریشی جنرل سیکریٹری اے پی ایم ایل

نثار خان اے پی ایم ایل سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انصاف ہاؤس کراچی میں شمولیتی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار ہوئی، پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کے کارکن نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔

دریں اثنا فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس میں بدنظمی دیکھنے میں آئی، ایک صحافی کے سوال پر فردوس شمیم نقوی آگ بگولا ہوگئے اور صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے دی جس پر صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔