Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نقیب اللہ کے والد کا عدالت پر الزام | زرائع نیوز

نقیب اللہ کے والد کا عدالت پر الزام

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کئے جانے سے متعلق فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی دوسری عدالت منتقلی کے لیے مقتول کے والد محمد خان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ محمد خان کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیارکیا کہ راؤانوارسے عدالت میں ملزموں جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا، عدالت میں درخواست زیرسماعت ہونے کے باوجود راؤ انوارکوضمانتیں دیں، متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے، متعلقہ اے ٹی سی عدالت پراعتماد نہیں رہا، نقیب اللہ قتل کیس کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔

عدالت عالیہ نے راؤانوار، محکمہ داخلہ، پراسیکیوٹرجنرل اوردیگرکونوٹس جاری کردیئے، عدالت نے فریقین سے 20 اگست تک جواب طلب کرلیا۔