ہڑتال کی کال کے پیش نظر رات گئے شہر کے بیشتر مقامات پر زور زبردستی، گالی گلوج اور دھمکیوں سے کاروبار بند کروایا۔
نیوکراچی سندھی ہوٹل اور پاور ہاؤس پر موٹرسائیکل پر سوار 40 کے قریب تحریک لبیک کے کارکنوں نے زبردستی دکانیں بند کروا دیں۔
پاکستان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارشد حسین شاہ نے تحریک لبیک والوں سے زبردستی کاروبار بند کروانے کی وجہ پوچھی تو تحریک لبیک والوں نے گالم گلوج اور لرائی جھگڑا کیا۔
تحریک لبیک کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہمیں سعد رضوی کی کال آئی ہے کہ کاروبار بند کرایا جائے۔
نیو کراچی کے علاقے تھانہ بلال کالونی کے ایس ایچ او آفتاب عباسی کو سارے معاملات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس ایچ او آفتاب عباسی نے فوراً ایکشن لیتے ہوۓ پولیس موبائل کو روانہ کیا اور بند کاروبار کو دوبارہ کھلوایا گیا جس پر دکاندار حضرات نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
https://twitter.com/ZarayeNews/status/1629968846827159552?t=GJowDhltuW8YZZvZsTKQqQ&s=19
ارشد حسین شاہ نے ٹی ایل پی سربراہ اور امیر سعد رضوی اور سندھ کے امیر و رکن اسمبلی قاسم فخری کے نام جاری کیا اور سوال کیا کہ آپ کو کاروبار بند کرنے کا اختیار کس نے دیا ہے، ایسے کارکنان کے خلاف کارروائی ضروری ہے جنہوں نے بدتمیزی اور جھگڑا کیا۔