Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملک کو عمران دار ججز کی ضرورت نہیں، مریم نواز | زرائع نیوز

ملک کو عمران دار ججز کی ضرورت نہیں، مریم نواز

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ پہلے اسٹیبلشمنٹ اور اب عدلیہ کے کاندھے پر چڑھ کر آنے کی تیاری ہے، آڈیو لیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے جج کو استعفیٰ دے کر عدلیہ پر لگنے والے دھبے کو مٹانا چاہیے تھا، عدلیہ بھی ایسے عناصر کا احتساب کرے ،ملک کو ایماندار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں ،ہماری عدلیہ میں ایماندار اور اچھی ساکھ کے حامل جج بھی ہیں، عدلیہ کی بات نہیں کرتی، فیض کے چیلے چانٹوں کی بات کرتی ہوں،ہم پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام لگانے والا عمران خان خود چھپ کر بیٹھا ہے،بزدل خان اور ان پوری جماعت بھی (ن)لیگ کی ایک خاتون رہنما کا مقابلہ نہیں کر سکتی، جیلیں بعد میں بھرنا پہلے جیل کاٹ کر آنے والوں کا رونا دھونا بند کرو۔

ان کاکہنا تھاکہ (ن)لیگ کا لیڈر اور ورکر بھی شیر دل ہے جس روز رانا ثنا اﷲ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا تمہیں بچانے والا کوئی نہیں ہو گا،دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا، جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی، انشا اﷲ عمران اور مہنگائی دونوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب راولپنڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا، جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی، انشا اﷲ عمران اور مہنگائی دونوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے،ہم پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام لگانے والا عمران خان خود چھپ کر بیٹھا ہے،بزدل خان اور ان پوری جماعت بھی (ن)لیگ کی ایک خاتون رہنما کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف کی محبت راولپنڈی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف جب پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنے تو انہوں نے پہلی موٹروے کا آغاز راولپنڈی سے کیا تھا اور پنڈی کا ہر منصوبہ نواز شریف اور شہباز شریف کی محبت کی گواہی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں سب چیزیں سستی تھیں اور غریب پیٹ بھر کر سوتا تھا، جب سے عمران خان آیا ہے اس ملک سے مہنگائی جانے کا نام نہیں لے رہی، انشااﷲ مہنگائی اور عمران خان کو ایک ساتھ اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ جو بارودی سرنگیں عمران خان آئی ایم ایف معاہدے کی شکل میں بچھا کر گیا ہے، شہباز شریف دن رات ایک کر کے وہ بارودی سرنگیں چن رہا ہے، ملک اس وقت بحرانوں سے دوچار ہے، صرف زمان پارک اور بنی گالا کی معیشت ٹھیک ہوئی ہے لیکن ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے اور یاد رکھنا کہ معیشت کو ٹھیک ہوتے ہوتے بھی چند سال لگیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کی کارکردگی صفر تھی، خیبر پختونخوا کے 10سال دیکھ لو اور شہباز شریف کے 10سال دیکھ لو، نواز شریف کے چار سال دیکھ لو اور عمران خان کے چار سال دیکھ لو، کارکردگی صفر رہی، ایک بتانے کے لیے ایک منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی کارکردگی کوئی نہیں تھی تو پہلے اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر آ گیا۔

مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر صدر نے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن)ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہے، آڈیوز تمہاری لیک ہو رہی ہیں اور ججز کے خلاف مہم مسلم لیگ(ن)چلا رہی ہے، تمہاری آڈیوز میں نام آنے کی وجہ سے ججز کی جو تضحیک ہو رہی ہے وہ مہم کیا مسلم لیگ(ن)چلا رہی ہے؟۔

انہوں نے سوال کیا کہ قانون کے آہنی ہاتھ جو نواز شریف کےلئے فولاد کے ہوا کرتے تھے، وہ عمران خان کے لیے موم کے ہاتھ کیوں بن گئے، عدالت نے کہا کہ چھ بجے عمران حاضر ہو تو اس نے کہا کہ میں نہیں آ سکتا، انہوں نے کہا سات بجے حاضر ہو اس نے کہا میں نہیں آ سکتا، انہوں نے کہا کہ آٹھ بجے حاضر ہو تو اس نے کہا کہ میں نہیں آ سکتا، انہوں نے کہا اچھا نہیں آ سکتے تو بعد میں پیش ہو جانا، کیا یہ سہولت کاری نواز شریف کو حاصل تھی؟، سہولت کاری تمہاری ہو رہی ہے اور مہم مسلم لیگ(ن)چلا رہی ہے، تم شرم کرو۔