Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پنجاب اور پختونخوا کے الیکشن سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا | زرائع نیوز

پنجاب اور پختونخوا کے الیکشن سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے اس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کی۔جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ سب اپنے اپنے لیڈر کو فون کریں اور ہدایات لیں، حل نکل آئے گا۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تمام وکلا کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عدالت کی معاونت کی۔

چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ ہم فیصلہ سنانے کے لیے کتنی دیر میں واپس آتے ہیں، اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے بعدازاں سیکریٹری ٹو چیف جسٹس نے بتایا کہ ازخود نوٹس کا فیصلہ کل دن 11 بجے سنایا جائے گا۔

سماعت کے دوران انتخابات کی تاریخ کے لیے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کرنے کا حکم دے دیا۔