Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودیہ اور امارات روس سے سستا پٹرول خریدنا شروع | زرائع نیوز

سعودیہ اور امارات روس سے سستا پٹرول خریدنا شروع

واشنگٹن : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی روس سے سستا پٹرول خریدنے کا آغاز کردیا۔

یوکرین جنگ سے قبل روس سے پٹرول نہ خریدنے والے ممالک صدر پوٹن کے رعایتی نرخوں پر پٹرول کی فراہمی کے اعلان کے بعد سے روس سے پٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں۔

امریکی اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ روس سے سعودی عرب یومیہ ایک لاکھ بیرل اور متحدہ عرب امارات 60ملین بیرل کی ریکارڈ خریداری کر رہا ہے حالانکہ سب سے بڑے خریدار سنگاپور نے 26ملین بیرل پٹرول خریدا ہے۔

روسی مصنوعات کی قیمتوں میں کٹوتی سے توانائی کی کمی کے شکار بھارت جیسے کچھ ممالک کو تو فائدہ پہنچا ہی ہے لیکن رعایتی نرخوں سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے والوں میں خلیج فارس کی تیل سے مالا مال ریاستوں بھی شامل ہوگئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تیل کے سب سے بڑے ذخائر رکھنے والے ممالک کو روس سے سستی قیمت پر پٹرولیم مصنوعات خرید کر اسے زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے کا سنہری موقع مل گیا۔