Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انسانوں میں برڈ فلو کیسز: عالمی ادارہ صحت کو تشویش | زرائع نیوز

انسانوں میں برڈ فلو کیسز: عالمی ادارہ صحت کو تشویش

جینوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ برڈ فلو کے انسانوں میں بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں۔

ادارے کی ڈائریکٹر سلوی بریانڈنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ وائرس انسانوں میں ایک دوسرے سے پھیلا یا پھر متاثرہ تمام افراد اس خاص ماحول کا حصہ رہے جہاں وائرس تھا۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ انسانوں میں یہ وائرس پایا جائے، عموماً متاثرہ پرندوں سے براہ راست رابطے میں آنے والے افراد ہی اس کا شکار ہوتے ہیں۔

یہ بیان کمبوڈیا میں اسی وائرس کے باعث ایک گیارہ سالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت صحت نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی کے والد ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کے باعث یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ یہ انسانوں کو ایک دوسرے سے لگ سکتا ہے، تاہم اس پر تحقیقاتی کام ابھی ہو رہا ہے۔