Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی ایس ایل : پی سی بی اور پنجاب حکومت میں معاملات طے ہوگئے،نجم سیٹھی | زرائع نیوز

پی ایس ایل : پی سی بی اور پنجاب حکومت میں معاملات طے ہوگئے،نجم سیٹھی

لاہور: پی ایس ایل ایٹ کے لئے پنجاب میں کھیلے جانے والے میچوں کے لئے پی سی بی اور نگران حکومت پنجاب کے درمیان 45 کروڑ روپے ادائیگی کا معاملہ حل ہو گیا، پی سی بی اور حکومت پجاب اب پچاس کروڑ کے اخراجات مل کر برداشت کریں گے۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی مداخلت سے معاملہ سلجھ گیا۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 8کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ہے اور اب میچ لاہور اور راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر سکیورٹی اور روٹ پر لگائی جانے والی عارضی فلڈ لائٹس کی مد میں پچاس کروڑ روپے پی سی بی سے مانگے گئے تھے جس کے جواب میں پی سی بی نی پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی اور باقی رقم دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر پی سی بی اور حکومت پنجاب کے وزرا کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے مگر پی سی بی نے اخراجات کی ادائیگی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ واپس کراچی منتقل کر دیں گے کیونکہ سندھ حکومت نے ان سے سکیورٹی کے لئے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا ۔