بھارت ایشیا کپ نہیں کھیلے گا،فیصلہ حتمی ہے، بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ رواں سال بھارت کے پا کستان میں ایشیا کپ کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیا کپ سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریگا البتہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہی رہے گی لیکن وینیو تبدیل ہوجائے گا۔

ایشیا کپ عرب امارات یا سری لنکا میں کھیلے جانے کے امکانات ہیں۔بھارتی میڈیا نے مزید کہا ہےکہ بھارتی حکومت کے گرین سگنل نہ ملنے کے سبب بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

بی سی بی کے سیکرٹری اور پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کےاجلاس میں شرکت کیلئے بحرین میں ہیں ۔