Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پولیس اہلکار شہریوں کے خادم ہیں، آئی جی سندھ | زرائع نیوز

پولیس اہلکار شہریوں کے خادم ہیں، آئی جی سندھ

کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہناہےکہ سندھ پولیس کوسب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا درپیش ہےاس کا مقابلہ کرکےملک کوامن کاگہوارہ بنائیں گے، پولیس اہلکار عوام کے محافظ اور خادم ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 92ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں آئی جی سندھ کا کہناتھاکہ پولیس اہلکار شہریوں کے محافظ اور خادم ہیں۔

اے ڈی خواجہ کا کہناتھاکہ میں اپنی جگہ پر ہوں اوردہشت گردی کےخاتمے تک شہر میں آپریشن بھی جاری رہےگا۔

پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 28 خواتین سمیت 639 پولیس اہلکار شامل تھےجنہوں نےپریڈ کےدوران تربیت کاعملی مظاہرہ بھی کیا۔

آئی جی سندھ نےپاسنگ آؤٹ پریڈ کےاختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ پولیس کےجوان دہشت گردوں کے خلاف اگلی صفوں میں لڑتے ہیں اسی طرح بہادری کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

اس موقع پراے ڈی خواجہ کا کہناتھاکہ کراچی میں قومی ورثے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نےکہاکہ پولیس والا ہویاکوئی اوررعایت نہیں برتی جائے گی۔