Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:24گھنٹوں کےدوران اسٹریٹ کرائم کی 84 وارداتیں | زرائع نیوز

کراچی:24گھنٹوں کےدوران اسٹریٹ کرائم کی 84 وارداتیں

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام سے متعلق پولیس اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کردی ۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر میں84اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 5 روبری، 3 کاری چوری، 6 موٹرسائیکل چھیننے، 70 موٹرسائیکل چوری ہونےکی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ کورنگی میں مزاحمت کے دوراں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک شخص رمیز ولد شبیر کو زخمی کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں 3 پولیس مقابلوں میں میں 8اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا، جبکہ 6 دیگرجرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھ گرفتار کیاگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، جن میں23اسٹریٹ کرمنلز، ڈاکو،10 غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،19 منشیات فروش اور سپلائیر جبکہ 25 دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 24 غیر قانونی اسلحہ ،4 کلو گرام چرس ، 9 چھینے گئے موبائل ،14 چوری شدہ گاڑیاں جن میں ایک کار اور13موٹر سائیکل برآمد کئے۔