Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی بلڈر مافیا کے سہولت کار نکلے |

پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی بلڈر مافیا کے سہولت کار نکلے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پوچھنے پر دھمکیاں دینے والے فردوس شمیم نقوی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بلڈر مافیا کے طور پر شہر میں کام کر رہے ہیں ،

تحریک انصاف کے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد غیر قانونی پروجیکٹس بنا چکے ہیں جبکہ اس وقت کراچی ایئر پورٹ کے ساتھ گلشن رومی کے سامنے انتہائی حساس جگہ پر وہ بلند و بالا عمارتوں کو پروجیکت تیار کر رہے ہیں۔

جس کے بارے میں گلشن رومی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر کھڑا کیا جارہا ہے جو نہ صرف کراچی ایئرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے بلکہ بلند کنٹرول کے رولز کو بھی فالو نہیں کیا جارہا ہے۔

گلشن رومی کے رہائشی اس پروجیکٹ کو غیر قانونی قرار دے رہے ہیں اور رہائشی فروس شمیم نقوی کے اس غیر قانونی پروجیکٹ کے خلاف عدالت میں گئے ہوئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی انھیں دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر کسی کے سامنے زبان کھولی تو بہت برا ہوگا، مکینوں کے مطابق فردوس شمیم نقوی کا زیر تعمیر پروجیکٹ ناقص میٹریل سے تیار کیا جا رہا ہے جس کے باعث کسی بڑے حادثے کا بھی خطرہ ہے اس لیے اس پروجیکٹ کو گرایا جائے۔

دوسری جانب اس پروجیکت کے متعلق جب گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ان سے سوال کیا گیا تو وہ آپے سے باہر ہو گئے اور صحافیوں پر مقدمات قائم کرنے کی دھمکیاں دینے لگے جس پر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے فردوس شمیم نقوی کی اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان اور پی ٹی آئی کی اعلٰی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کا نوٹس لیا جائے۔

اس تمام واقعہ کے دوران گزشتہ شب فرودوس شمیم نقوی کا ساتھی مسعود عالم جو اپنے آپ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھاری کا ڈپٹی ڈائریکٹر کہتا ہے اس نے فردوس شمیم نقوی کے غیر قانونی پروجیکٹ کو بچانے کے لیے دوڑ دھوپ تیز کردی ہے ایس بی سی اے کے مسعود عالم نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے فردوس شمیم نقوی کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے جبکہ دوسری جانب اس صورتحال میں گلشن رومی کے رہائشی شدید پریشانی کاشکار ہیں۔