Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : قومی پرواز میں کئی گھنٹے کی تاخیر،عمرہ زائرین کااحتجاج | زرائع نیوز

کراچی : قومی پرواز میں کئی گھنٹے کی تاخیر،عمرہ زائرین کااحتجاج

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جدہ جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے عازمین عمرہ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کراچی سے جدہ کے لیے جانی تھی، جو فنی خرابی کے سبب کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

اس موقع پر عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین نے کراچی ائرپورٹ پر احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز کی روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا۔ائرپورٹ پر مسافروں اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔واضح رہے کہ طیارے کو پیر کی شام جدہ کے لیے روانہ ہو نا تھا جب کہ پرواز پی کے 731 کے بوئنگ 777 میں فنی خرابی کو 10 گھنٹے سے زائد گذرگئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینئرز طیارے میں فنی خرابی کو دور کر نے کی کوشش کی، جس کے بعد پرواز کوروانہ کردیاگیا۔ ائرپورٹ پر مسافروں کےکھانے پینے اور دیگرضروریات کا خیال رکھا گیا تھا۔