زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

کراچی : زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ۔17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 50 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضوں کی رقم موصول ہونے سے سرکاری زخائر میں اضافہ ہوا۔

زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت گزشتہ ہفتہ 28 کروڑ ڈالر اضافہ سے 4 ارب 59 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 54 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: