کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے متنازع حلقہ بندیوں، مردم شماری، ووٹر لسٹوں، بلدیاتی انتخابات و دیگر معاملات پر پہلا پاور شو فروری میں کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی طاقت کا مظاہرہ مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں کرے گی,تاریخ کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں بھی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
