سلام آباد : بینک سے ایک دن میں 50 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے وزارت خزانہ میں ٹیکس تجاویز پر کام کیا جارہا ہے، اس ضمن میں نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے، اس تجویز کے تحت یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کی بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہو سکتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پر مجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا جب کہ ایف بی آر حکام کی جانب سے نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق مجوزہ صدارتی آرڈی ننس کے لیے بعض دیگر تجاویز پر بھی کام جاری ہے ۔
قرض پروگرام کے حوالے سے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے ٹیکس تجاویز پر بھی کام ہورہا ہے۔
