اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ای پاسپورٹ کا آغاز کر دیا ، تھرڈ جنریشن پاسپورٹ کے لئے فیس کا تعین کر دیا گیا ۔
36 پیجز پرمشتمل5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار جبکہ ارجنٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہو گی ۔ اسی طرح36 پیجز کے حامل 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 13500 جبکہ ارجنٹ فیس 22 ہزار 5 سو ہو گی۔
اسی طرح 72 پیجز کے حامل 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 16ہزار 500 روپے ہوگی، 72 پیجزپرمشتمل 10 سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی تاہم سیکنڈ جنریشن پاسپورٹ کی فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔