Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
2022: جولائی تا دسمبر 1 ارب 16 کروڑ ڈالرزکی گاڑیاں درآمد | زرائع نیوز

2022: جولائی تا دسمبر 1 ارب 16 کروڑ ڈالرزکی گاڑیاں درآمد

کراچی: رواں مالی سال جولائی تا دسمبر1 ارب 16 کروڑ ڈالرز سے زائد کی گاڑیاں درآمد کی گئیں جن میں لگژری کاریں، موٹرسائکل بسیں ٹرک اورہیوی وہیکل شامل ہیں۔

دستاویزکے مطابق 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیرکرافٹ، بحری جہازاورکشتیاں اور 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالرزکی لوڈر گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں۔دستاویزمیں میں مزید بتایا گیا ہے کہ 3 کروڑ26 لاکھ ڈالرز کی کاریں درآمد کی گئیں۔

صرف دسمبر2022 میں 52 لاکھ 32 ہزار ڈالرزکی کاریں درآمد کیں جبکہ 6 لاکھ 15ہزار ڈالرز مالیت کی موٹرسائیکلیں درآمدکی گئی ہیں۔