Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن، 189 کاغذات نامزدگی جمع | زرائع نیوز

کراچی میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن، 189 کاغذات نامزدگی جمع

کراچی: کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔

189 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے، امیدواروں میں متحدہ کے مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، ڈاکٹر صغیر، روف صدیقی، تحریک انصاف کے علی زیدی، سیف الرحمن، عطاء اللہ، اسلم خان، نجیب ہارون، آفتاب جہانگیر، عالمگیر خان، پیپلز پارٹی کی شہلا رضا، شاہدہ رحمانی، اقبال ساند، اسد عالم نیازی، خواجہ سہیل نمایاں ہیں، آزاد امیدوار بھی شامل ہیں، این اے 241 میں کاغذات نامزدگی کی تعداد 24، این اے 242 میں 19، این اے 243 میں 17، این اے 244 میں 19، این اے 247 میں 24، این اے 250 میں 19، این اے 252 میں 24، این اے 254 میں 23 اور این اے 256 کیلئے 19 نامزدگی کاغذات وصول کئے گئے، 9 فروری کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

13 فروری تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، 16 فروری تک اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے، جن پر فیصلہ 20 فروری کو ہوگا، 23 فروری کو انتخابی نشانات الاٹ، پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔

ادھر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے ساتھ وہ 85 فیصد ووٹ ہے، جس نے بلدیات میں بائیکاٹ کیا تھا، ہماری 9 سیٹیں چھینی گئیں، اب ہم یہ سیٹیں لیکر رہیں گے۔