Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: مختلف علاقوں سے لاش ٹکڑوں میں ملی، خوف وہراس پھیل گیا | زرائع نیوز

کراچی: مختلف علاقوں سے لاش ٹکڑوں میں ملی، خوف وہراس پھیل گیا

کراچی:شہر کے مختلف مقامات سے ایک ہی لاش کے ٹکڑے برآمد ہونے پرخوف پھیل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پاپوش نگر قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش کے کچھ ٹکڑے ملے جنہیں بیگ میں بند کرکے پھینکا گیا تھا۔ بیگ میں سے مقتول کا دھڑ ملا ہے اور تھوڑے ہی فاصلے پر بنارس پل کے نیچے سے ایک ہاتھ بھی ملا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ملنے والی لاش کی شناخت کرنا ممکن نہیں ہے جبکہ لاش کے بقیہ حصوں کی تلاش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سفری بیگ سےخاتون کا دوپٹا بھی ملا ہے جس مقام سے انسانی بازو ملا وہاں سے بھی خاتون کے کپڑے ملے ہیں، انسانی بازوؤں کے فنگر پرنٹس ڈیوائس سے شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔