منجن اوردانت صاف کرنے کاذکر ! شہلااورعلی زیدی میں دلچسپ نوک جھونک

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور پیپلز پارٹی کی شہلا رضا کے مابین کراچی کے حلقے این اے 244 کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران الیکشن کے دفترمیں نوک جھونک ہوئی۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے درمیان الیکشن دفتر میں جملہ بازی ہوئی۔

شہلا رضا نے علی زیدی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے۔

جواب میں علی زیدی نے کہا کہ نہیں، منجن صرف دانت صاف کرنے کے کام آتا ہے۔