Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم رہنما کے گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ | زرائع نیوز

ایم کیو ایم رہنما کے گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ

قومی احتساب بیورو کا ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر کے گھر پر چھاپہ

عادل صدیقی کے گھریلو ملازمین اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ

کراچی: قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ایک ہفتے قبل گلستان جوہر بلاک 2 میں ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے عادل صدیقی کو گرفتار کرنے کے لیے گلستان جوہر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے، نیب ٹیم نے عادل صدیقی کے چوکیداروں اور اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے۔ چوکیدار نے نیب حکام کو بتایا کہ عادل صدیقی کئی سال سے ملک سے باہر ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی ریفرنس نمبر 6/2020 میں ملزم نامزد ہیں، احتساب عدالت عدالت نے ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں‘۔