ثانوی تعلیمی بورڈ ،ضمنی امتحانات کی مارک شیٹ جاری کرنےکااعلان

کراچی :ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی امتحانات 2022 کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیاگیا۔

ناظم امتحانات عمران طارق نے بتایا کہ ضمنی امتحانات سائنس گروپ کی مارک شیٹ پیر 23جنوری کو جبکہ جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ کی مارک شیٹ 24جنوری کو متعلقہ سیکشن سے جاری کی جائیں گی۔

بورڈسے الحاق شدہ اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ یا مجاز نمائندے کو بھیج کر مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار بھی کمرہ نمبر 5سے اپنی مارک شیٹ حاصل کر سکیں گے۔