Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کرپٹ افسر کی نشاندہی کرنے پرایس ایچ او زمان ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا | زرائع نیوز

کرپٹ افسر کی نشاندہی کرنے پرایس ایچ او زمان ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا

کرپٹ افسر کی نشاندہی کرنے پرایس ایچ او زمان ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا

کراچی: سابق ایس ایچ او کی چوری منظرعام پر لانے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او ہمایوں خان نے ہفتے کے روز زمان ٹاؤن کا چارج لینے کے بعد سابق ایس ایچ او ملک عامر کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر کردی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ سابق ایس ایچ او نے برآمد ہونے والی چھالیہ ایک شخص کو فروخت کردی اور چھالیہ تھانے سے رکشے میں رکھی جارہی تھی۔

ویڈیو وائر ہونے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر سابق ایس ایچ او ہمایوں خان کو چارج لینے کے 7 گھنٹے بعد ہی معطل کردیا۔