گھوٹکی آپریشن میں 16 ڈاکو ہلاک کیے جانے کا دعویٰ

شکار پور : ضلع گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے 16 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کے کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے, سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے ایک شخص نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اسے 4 دن تک دریائی کچے میں رکھا اور پھر 17 دن تک ادھر ادھر منتقل کرتے رہے۔

مغوی نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکوؤں نے رہائی کے لیے پہلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، تاہم بہت مشکل کے بعد 40 لاکھ روپے میں رہائی کے لیے آمادہ ہوئے۔