Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ریلوے کرایوں میں‌ مزید اضافہ | زرائع نیوز

ریلوے کرایوں میں‌ مزید اضافہ

 

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ایندھن کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر ریلوے پر پڑا لہذا کرایہ مہنگا کیا جارہا ہے، یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ 50 کلومیٹر کے سفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کرایے میں اضافہ ہوگا، جو ریلوے ٹکٹس خریدی جاچکی ہیں اس پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

عوام کے لیے ایک اور مہنگائی کا ٹیکا، ریلوے کے کرایوں‌ میں‌ اضافہ