الطاف حسین لیڈر، بہروز سبزواری کا ایم کیو ایم کا دفاع

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار بہروز سبزواری گزشتہ روز وسیم بادامی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں مدعو تھے جہاں اُن سے میزبان وسیم بادامی نے معصومانہ سوالات کیے۔

ورلڈکپ کے حوالے سے شروع ہونے والے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں روزانہ ایک نامور شخصیت کو مدعو کیا جاتا ہے جو دو سیگمینٹس میں میزبان کے جواب دیتے ہیں۔

وسیم بادامی نے گزشتہ روز بہروز سبزواری سے الطاف حسین کے بارے میں سوال کیا تو اداکار نے بات گھمانے کی کوشش کی اور اینکر کا حال چال پوچھنے لگے تھوڑی دیر بعد پھر بادامی نے سوال دہرایا کہ آپ الطاف حسین کو کیا سمجھتے ہیں تو بہروز سبزواری نے بانی ایم کیو ایم کو لیڈر قرار دیا۔

کراچی میں ہونے والی قتل و غارت گری اور ہنگاموں کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی میں بسیں یا قتل و غارت گری صرف ایم کیو ایم نے نہیں کی دوسری جماعتیں بھی تھیں، ایم کیو ایم نے ہمیشہ خطے کی بہتری کے لیے سوچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: