Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آرمی چیف کا لندن سے اہم بیان | زرائع نیوز

آرمی چیف کا لندن سے اہم بیان

لندن: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیرپا امن واستحکام حاصل کرنے کے قریب ہے، بیرونی سرمایہ کاری جلد آئے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس دورے میں آرمی چیف نے علاقائی سیکیورٹی پر پاکستان کے نقطہ نظر سے متعلق سیمینار سے خطاب کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے، امن وامان کی یہ صورتحال اب کوئی نہیں چھین سکتا، جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار تنازعات کے حل میں ہے۔