اہلیان کیماڑی کو بلدیاتی وسائل کی بہتر انداز میں فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے میونسپل کمشنرآفاق سعید

کراچی( نمائندہ خصوصی) آفاق سعید نے بحیثیت میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی کا چارج سنبھال لیا بلدیہ کیماڑی کے دفتر میں سینئر افسران نے ملاقات کی اورمبارک باد پیش کی میونسپل کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیماڑی میں رہنے والوں کو بلدیاتی وسائل کی بہتر انداز میں فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے آپ تمام افسران ان خدمات پر مامور ہیں آپ کے تعاون سے عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کا آغاز ہونے جارہاہے آپ تمام افسران میرے بازو ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچائیں اس امر میں اگر کسی افسر سے کوتاہی ہوتی ہے تو وہ اپنے طرز عمل کو بہتر بنائے اور کام کرنے کی عادت کو اپنائے انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے بریفینگ دی اور کاموں کی رفتار کو مذید تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر موجود بلدیہ کیماڑی کے افسران نے اپنا اپنا تعارف کروایا اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ‎

اپنا تبصرہ بھیجیں: