Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرچی، قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی | زرائع نیوز

کرچی، قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی

کراچی: سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی سیاسی و مذہبی جماعت قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے بغیر اجازت کیمپ نہیں لگا سکتی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے سیاسی، مذہبی جماعتوں اور فلاحی اداروں کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔