Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلر گرفتار | زرائع نیوز

کراچی، ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: سندھ پولیس نے موسی کالونی میں کارروائی کر کے دو بھائیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جارہا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر گلبرگ پولیس نے گزشتہ رات فیڈرل بی ایریا میں واقع اپوا کالج گراونڈ میں چھاپہ مارا اور وہاں سے پانچ افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس نے مطابق گرفتار افراد کی شناخت کامران، عامر، عرفان، عمران اور اورنگزیب کے ناموں سے ہوئی، مذکورہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش پانچ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، تمام افراد کا تعلق لندن سے بتایا گیا۔ پولیس اعلامیے کے مطابق ملزمان ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز ہیں۔