Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کاشاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کا دورہ |

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کاشاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کا دورہ

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کاشاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کا دورہاطراف میں موجود سبزہ زار کا معائنہ کیا۔ موقع پر ہی افسران کو شاہراہوں کو مزید خوبصورت بنانے کی ہدایت دی

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن بھی موجود تھے۔

 

گورنرسندھ نے شاہراہوں کے اطراف سبزہ زار کا معائنہ کیا اور موقع پر ہی افسران کو شاہراہوں کو مزید خوبصورت بنانے کی ہدایت بھی دی۔

 

انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل ، کار ساز روڈ سمیت پورے کراچی کو خوبصورت بنائیں گے۔دورہ کے دوران گورنرسندھ نے پود ے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ سمیت پورے کراجی کو خوبصورت بنانے کا عزم کر رکھا ہے

 

۔سپریم کورٹ کے احکامات پرالہ دین پارک کو ازسر نو تعمیر کیا جارہا ہے اور یہ جلد بطور جناح پارک عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے تحت ابتدائی طور پر 10 ہزار پودے لگائیں گے جبکہ اگلے ہفتہ صفائی مہم بھی شروع کر رہے ہیں

اور صفائی مہم میں خود بھی حصہ لوں گا۔انہوں نے شہریوں کے اپیل کی کی شہر کی سڑکوں کو اپنا گھر سمجھیں اور اس کی صفائی کا اسی طرح خیال رکھیں جیسے اپنے گھر کا رکھتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے لوگ ان شاہراہوں پر سفر کرتے ہیں اس لئے ان شاہراہوں کی خوبصورتی سے عالمی سطح پر شہر کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ ڈرگ مافیا سے کہتاہوں بس بہت ہوگیا اب کراچی کا پیچھا چھوڑ دیں،

 

جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف اگلے 10 دنوں میں بڑا کریک ڈائون شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور تعاون پر وزیراعلی سندھ شکر گذار ہوں اور سب مل کر شہر کے لئے کام کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ گورنرسندھ کی ہدایت پر کام جاری ہے