Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیپلزبس سروس کےلئے مزید بسیں خریدیں گے، شرجیل | زرائع نیوز

پیپلزبس سروس کےلئے مزید بسیں خریدیں گے، شرجیل

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اجلاس میں پیپلز بس سروس کی نئی بسوں کی خریداری اور کراچی میں مزید روٹس پر بسیں چلانے پر غور و خوض کیا گیا۔ الیکٹرک بس سروس کے روٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کی مزید بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے اور ہدایا ت جا ری کی ہیں کہ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے،شہریوں کی جانب سے مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں الیکٹرک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کو حتمی شکل دی گئی اور الیکٹرک بس سروس کافوری طور پر آغاز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی ایس صہیب شفیق ، آپریشن منیجر عبدالشکور آرائیں ، ای ڈی لیگل ایس ایم ٹی بشیر احمد ودیگر نے شرکت کی۔