کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری کی صاحبزادی انوشے مری خورشید قائمخانی کے صاحبزادے عمر قائمخانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
شازیہ مری کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
شادی کی تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری خصوصی طور پراورگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سمیت وفاقی وصوبائی وزرا نے بھی شرکت کی۔
