علیحدگی کے بعد بچوں‌ کی باپ کے پاس واپسی، گلوکارہ صنم ماروں اولاد کی یاد میں‌ اسپتال پہنچ گئی

اولاد کی جدائی نے صنم ماروی کو اسپتال پہنچا دیا

حال ہی میں اپنے شوہر حامد علی سے علیحدگی اختیار کرنے والی گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی یاد میں اسپتال پہنچ گئیں۔

صنم ماروی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی علالت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچوں کی دوری کی وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہوگئیں ہوں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔ تصاویر میں صنم ماروی وہیل چیئر اور اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ” چند دن قبل میرے شہزادے بچوں مصطفیٰ علی اور ورد علی کی سالگرہ تھی، پہلی بار وہ اس دن پر مجھ سے دور رہے، میرے لیے یہ دوری تکلیف دہ بات ہے مگر اُس سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ اسکول کھل چکے ہیں مگر میرے بڑے بیٹے بہلول علی کا اسکول بند کر کے اسے گانا گانے پر لگا دیا گیا ہے، اس صورتحال نے مجھے اور سخت تکلیف میں مبتلا رکھا ہے‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’’میں مسلسل ذہنی دباؤ اورہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی دوائیاں لی رہی ہوں، آج اینگزائٹی اوربلڈ پریشرلوہونے کی وجہ سے مجھے اسپتال لے جایا گیا، جہاں چند گھنٹے کے بعد میں بالکل ٹھیک ہوگئی، اس وقت میں گھر پراور صحت مند ہوں‘‘۔

Posted by Sanam Marvi Official on Wednesday, 11 November 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں: