سندھ حکومت کا حیدرآباد میں‌ گورننس بہتر کرنے کا فیصلہ، ایچ ڈی اے کا نیا ڈی جی تعینات

سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ حیدرآباد میں بھی اپنی گورننس بہتر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لوکل گورنمنٹ ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ گریڈ 20 کے سینئر اور اچھی شہرت کے حامل افسر محمد سہیل کو ڈی جی حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محمد سہیل اس سے قبل بھی ڈی جی ایچ ڈی اے کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور ان کی تعیناتی کے دوران محکمے کی کارکردگی میں نمایا بہتری آئی تھی،چیف سیکریٹری سندھ کے جاری حکمنامہ کے تحت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو سے ڈی جی ایچ ڈی اے کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔