اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی جبکہ افغانستان کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر مبارکبادی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں قومی ٹیم کو افغانستان کےخلاف کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئےیہ بھی لکھاکہ افغانستان کے ساتھ میچ کے دوران شدید دباؤ کی کیفیت میں حواس قابو میں رکھنے اور بالآخر جیت اپنے نام کرنے پر میں قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ آج پاکستان اور اس سے قبل بھارت کیخلاف میدان میں نہایت تحمل اور ثابت قدمی آزمانے پر افغان کرکٹ ٹیم بھی خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے۔
افغانستان کیساتھ میچ کے دوران شدید دباؤ کی کیفیت میں حواس قابو میں رکھنے اور بالآخر جیت اپنے نام کرنے پر میں قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج پاکستان اور اس سے قبل بھارت کیخلاف میدان میں نہایت تحمل اور ثابت قدمی آزمانے پر افغان کرکٹ ٹیم بھی خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 29, 2019
واضح رہے کہ آج پاکستان نے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اپنے اہم میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔