Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کس نے کتنی وکٹیں لیں، کتنے رنز بنائے؟ پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی جیت لیا |

کس نے کتنی وکٹیں لیں، کتنے رنز بنائے؟ پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی جیت لیا

لاہور : پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو88رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 182 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 94 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فہیم اشرف 22، عماد وسیم 16، حارث رؤف 11، کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5 اور شاہین شاہ آفریدی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے دوران کیوی بولر میتھیو ہینری نے میچ کے 13ویں اوور کی 5ویں اور چھٹی گیند پر شاداب خان اور افتخار احمد کو آوٹ کیا جبکہ اپنے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کو قابو کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

ایڈم ملن نے اور بین لِسٹر نے 2،2 جبکہ جیمی نیشم اور اِیش سودھی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا ۔

رک چیپمین 34، ٹام لیتھم20،ڈیرل مچل 11 اور جیمز نیشم15 اسکوربنا کر آو ٹ ہوئے ۔ مین آف دی میچ حارث روف4، عماد وسیم 2 جبکہ شاہین آفریدی، فہیم اشرف، زمان خان اور شاداب خان ایک ، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

دونوں ٹیمیں میں سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔