Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان سے ٹی 20 سیریز: 17 رکنی افغان اسکواڈ کا اعلان | زرائع نیوز

پاکستان سے ٹی 20 سیریز: 17 رکنی افغان اسکواڈ کا اعلان

لاہور : پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے افغانستان ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کے خلاف لیگ اسپنر راشد خان افغانستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

افغان اسکواڈ میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللّٰہ، نجیب اللّٰہ زدران، افسر زازئی، کریم جنت اور محمد نبی شامل ہیں۔عظمت اللّٰہ عمرزئی، گلبدین نبی، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، فرید احمد، فضل حق فاروقی اور نوید الحق کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں سخت محنت کی ہے، سلیکٹرز نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔