بھوبنیشور:جرمنی17سال بعد ہاکی کانیاورلڈ چیمپئن بن گیا۔جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیم کوشکست دے کرتیسری بارٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جرمنی نے بھارت میں کھیلنے جانیوالے فائنل میچ میں بیلجیم کوپنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-5 سےہرایا۔مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابررہا ۔
جرمنی کواس سے پہلے دوبارورلڈکپ کافائنل جیتنے کااعزازحاصل ہے ۔سب سے زیادہ ہاکی ورلڈکپ جیتنے کااعزازپاکستان کے پاس ہے،پاکستان اب تک 4بارٹائٹل اپنے نام کرچکاہے،پاکستان نے آخری بار29سال قبل1994میں ورلڈکپ کافائنل جیتاتھا۔
