ڈینگی پاکستان مین تیزی سے پھیلنے لگا!

کراچی : ڈینگی بخار سے پاکستان میں ہر سال بہت سے افراد ہلاک ہو جاتے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈینگی وائرس پر قابو پانے اور عوام کو اس وبائی مرض سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات کئے جائیں عام طور پر ستمبر اور کتوبر میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافہ ہو جاتا ہے لہذا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اس وائرس سے نمٹنے کیلئے کام کریں۔

ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے چیمبر کے دورے کے موقع پر اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا ء سے بات چیت کرتے ہوئے کیااحسن ظفر بختاوری نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پاکستان میں جنوری تا ستمبر 2022 کے دوران ڈینگی وائرس کے 25 ہزار نو سوسے زائد تصدیق شدہ کیسز روپورٹ ہوئے جن میں سے 62 اموات ہوئیں اور ان میں سے 74 فیصد کیسز ستمبر 2022 میں رپورٹ ہوئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں یہ وائرس ہر سال پھیلتا جا رہا ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ صحت کے تمام متعلقہ حکام اس خطرناک وائرس کے بارے میں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں اور یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے ڈی ایچ او اسلام آباد کے ساتھ مل کر وفاقی دارالحکومت میں تاجر برادری اور شہریوں میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کے بارے میں آگاہی مہم چلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی آگاہی مہم کے لیے ڈی ایچ او اسلام آباد کو رضاکار فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے تا کہ مشترکہ کوششوں سے تاجر برادری اور شہریوں کو اس مہلک وائرس سے بچایا جا سکے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء نے صدر آئی سی سی آئی کو دارالحکومت میں شہریوں کو ڈینگی وائرس سے بچانے کے لیے اپنے ادارے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی ڈی ایچ او اسلام آباد کے ساتھ مل کر ڈینگی وائرس کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک سائیکلنگ ایونٹ سمیت دیگر پروگرام منعقد کرے جبکہ یونیسیف کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او اسلام آباد میں ایک پائیدار رضاکار گروپ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جسے ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لیے مناسب تربیت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہریوں سے آن لائن فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے ڈی ایچ او اسلام آباد کی ویب سائٹ پر ایک آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈی ایچ او اسلام آباد اور صدر آئی سی سی آئی ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے انتظامات دیکھنے کے لیے مختلف اسپتالوں کا دورہ کریں گے ظفر بختاوری، سابق صدر آئی سی سی آئی اور سیکرٹری جنرل یو بی جی نے بھی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے ڈی ایچ او اسلام آباد کو مفید تجاویز دیں اور کرونا و ڈینگی کے خاتمے کے کیلئے ان کے اقدامات کو سراہا۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor