Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی پر نگلیریا کا وار، 21 سالہ نوجوان جاں بحق | زرائع نیوز

کراچی پر نگلیریا کا وار، 21 سالہ نوجوان جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے جناح اسپتال میں زیر علاج نگلیریا کا 21 سالہ مریض انتقال کرگیا۔ جناح اسپتال کی ایم ایس اور ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 21 سالہ انیس اسلم کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہے اُسے تیز بخار کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کا یہ پہلا نگلیریا وائرس کا کیس ہے۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہری دوبارہ نیگلیریاکاشکارہو سکتےہیں، نگلیریا پانی میں موجودبیکٹیریا کی وجہ سےہوتاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کراچی میں نگلیریا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چالیس سالہ پرویز نجی اسپتال میں چل بسا تھا جبکہ محکمہ صحت نے نگلیریا سے ہلاکت کی تصدیق کر دی تھی، شہر قائد میں 2018 کے دوران وائرس کی وجہ سے 6 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

نگلیریا کیا ہے؟

نگلیریا ایک ایسا امیبا ہے، جو اگر ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوجائے تو دماغ کو پوری طرح چاٹ جاتا ہے، جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ نگلیریا سوئمنگ پول، تالاب چھت اور زیر زمین پانی کی ٹینکیوں میں پیدا ہوتا ہے۔

شدید گرمی نگلیریا کی افزائش کا سبب بنتی ہے، نگلیریا سے بچنے کیلئے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار ضروری ہے۔