آئی ایس پی آر نے حامد میر کے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق دعوؤں کی تردید کردی

سابق آرمی چیف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے صحافیوں کی جانب سے آپریشنل تیاریوں سے متعلق سابق آرمی چیف کے بیانات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے قوم کو ایک بار پھر یقین دلایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اہم اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی کی انوینٹری میں موجود بعض ہتھیاروں کے نظام کی حالت کے بارے اس کی جنگی قابلیت کے بارے میں میڈیا میں بحث ہوئی۔

سابق آرمی چیف نے مستقبل کے خطرات کے حوالے سے آف دی ریکارڈ صحافیوں سے ایک سیشن میں اپنے خیالات پیش کیے، جنہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

فوج پاکستانی عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنے ہتھیاروں، سازوسامان اور جنگی وسائل کو ہمیشہ تیار رکھا ہے اور رہے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل معروف صحافی حامد میر نے ایک پروگرام میں جنرل باجوہ کی صحافیوں سے نیشنل ڈیفنس کالج میں کی جانے والی گفتگو پر بات کی جس پر میزبان نسیم زہرہ سمیت دیگر صحافیوں نے حامد میر کے بیان کی تائید بھی کہ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: