Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بھارت میں باپ نے بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر شادی کرلی | زرائع نیوز

بھارت میں باپ نے بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر شادی کرلی

کان پور: بھارتی ریاست اترپردیش میں باپ نے بیٹی کی گرل فرینڈ کو بھگا کر دوسرے شہر لے جاکر شادی کرلی، اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کملیش مزدوری کرتا تھا اور اس کا بیٹا بھی اس کی مدد کرتا تھا۔ ایک زیر تعمیر گھر میں مزدوری کے دوران باپ کو پتہ چلا کہ اس کا 22 سالہ بیٹا ایک 20 سالہ لڑکی کی محبت میں گرفتار ہے۔

لڑکی کملیش کی موجودگی میں بھی اس کے بیٹے سے ملنے آتی تھی تاہم ایک دن اچانک لڑکی اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر غائب ہوگئی۔ لڑکی کے گھر والوں نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو لڑکی کے افیئر کا پتہ چلا تو انھوں نے کملیش کے بیٹے کو پکڑا لیکن اس نے بتایا کہ ان کا بریک اپ ہوچکا ہے اور وہ خود اپنے باپ کو ڈھونڈ رہا ہے جو بغیر بتائے کہیں چلا گیا ہے۔

پولیس نے پہلے تو کملیش کے لاپتہ ہونے کو نظر انداز کیا لیکن جب ایک سال تک لڑکی کا کچھ پتہ نہ چلا تو تفتیش کا دائرہ کار کملیش تک بڑھایا اور بالآخر کان پور میں کملیش کو دھر لیا۔

کملیش کے ساتھ اس کے بیٹے کی گرل فرینڈ بھی تھی۔ دونوں نے بتایا کہ ایک سال سے کان پور کے مکان میں چھپ کر رہ رہے ہیں اور شادی بھی کرلی ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ کملیش سے بات شروع ہونے کے بعد میں ان کی دیوانی ہوگئی اور بیٹے کو چھوڑ کر باپ سے بھاگ کر شادی کرلی۔