چین میں‌ مسلمانوں‌ پر مظالم، شاہد آفریدی کا وزیر اعظم سے مطالبہ، ترکی کے عوام سڑکوں‌ پر

چین کے علاقوں سنکیانگ اور اوریغور میں مسلمانوں پر مظالم کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، اس ضمن میں ترکی کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر چین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اُن کے ساتھ روا رکھے سلوک پر تنقید کرتے ہوئے چینی حکام نے مذہبی آزادی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی ٹویٹ کیا اور وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ چین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں اور دوست ملک کی حکومت سے مطالبہ کریں کہ اس سلسلے کو بند کیا جائے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1208701869352075265?s=20