خصوصی عدالت سے سابق صدر کے غداری کیس سے متعلق جاری ہونے والےفیصلے کے بعد ملک کے طول و عرض میں سید پرویز مشرف کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی حمایت میں بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔
دو روز قبل کراچی پریس کلب کے باہر سابق صدر کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں شریک ایک شخص نے اپنے مخصوص انداز سے عدالتی فیصلے اور غدار قرار دیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مشرف صاحب نے چار جنگیں لڑیں، بھارت سے، بلوچستان سے، ایران سے اور تربت سے، وہ غدار نہیں ہوسکتے، اُن پر میرے چار بچے قربان‘۔
https://twitter.com/IhteshamAfghan/status/1208433112344080385?s=20
یہ مظاہرہ آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں کارکنان اور انتخابات میں عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے والے امیدواران نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے سب سے پہلے پاکستان اور سزا نامنظور کے نعرے لگائے۔
https://www.youtube.com/watch?v=E6cJ4w06hGc
