Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نیوزی لینڈ دہشت گردی، 2 پاکستانی شہید، کراچی کا اریب بھی زخمی، پانچ لاپتہ |

نیوزی لینڈ دہشت گردی، 2 پاکستانی شہید، کراچی کا اریب بھی زخمی، پانچ لاپتہ

نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی کے نیتجے میں 49 کے قریب مسلمان شہید ہوئے جن میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 2 پاکستانی باپ بیٹے بھی شامل ہیں جبکہ سیکڑوں شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ چار پاکستانی زخمی ہوئے جن کے فی الحال نام ظاہر نہیں کیے جاسکتے جبکہ پانچ پاکستانی شہری لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

نیوزی لینڈمیں دہشت گردی کے واقعے میں ایک پاکستانی شہیدہوا جس کی اہلخانہ نے تصدیق کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والے حملے میں نعیم راشد شہید ہوئے جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

نعیم کے بھائی ڈاکٹر کاشف عالم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈدہشت گردی میرابھائی نعیم  راشدشہیدہوا ، ہمارے ہم زلف جو نیوزی لینڈ میں موجود ہیں انہوں نے تصدیق کی۔ نعیم راشدٹیچر تھے اور وہ نیوزی لینڈ میں تدریس کا کام کرتے تھے۔

نعیم راشد نے دیگر نمازیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے حملہ آور کو دبوچنے کی کوشش کی تو ظالم درندے نے  اُن پر جدید اسلحے سے فائرنگ کردی، نعیم راشد شدید زخمی ہوئے تھے مگر وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے تھے۔

ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ نعیم راشد اور اُس کے صاحبزادے طلحہ راشد بھی زخمی ہوئے تھے البتہ اب وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

https://zaraye.com/new-zealand-mosque-shooting/

حملہ آور کا تعلق آسٹریلیا سے تھا جس کی تصدیق آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی کی۔ نیوزی لینڈ کی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اُس پر فرد جرم عائد کردی جبکہ اُسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ میں موجود بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم بھی بال بال بچ گئی، بنگالی بیٹسمین تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ اگر پانچ منٹ پہلے مسجد پہنچ جاتے تو ہمیں بھی نشانہ بنا دیا جاتا۔