کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کے ایم سی کے میونسپل پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے فیومیگیشن سیکشن کی60اسپرے گاڑیاں ایک سال سے اسپرے کی دوائی نہ ہونے کے باعث کھڑی کھڑی ناکارہ ہوگئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک سال سے کراچی شہر میں ڈینگی ،ملیریا اور دیگر وبائی امراض سے بچائوکے لیے اسپرے کا بندوبست نہ ہونے سے شہریوں کی قیمتی جانیں خطرے میں ہیں جبکہ ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت ملیریا قلیوں کی سینکڑوں اسامیاں خالی ہونے کے باعث نالوں ،ندیوں میں ڈی گراسنگ اور چینلائزیشن کا عمل بھی رک گیا ہے جسکی وجہ سے مچھروں کی افزائش نسل میں دن بند اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے میئر کراچی سے ڈینگی ،ملیریا اور دیگر وبائی امراض سے بچائوں کے لیے اسپرے کی دوائیاں خریدنے اور ملیریا قلیوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو ملیریا ،ڈینگی اور دیگر وبائی امراض سے بچائو کے اقدامات کیے جاسکیں ۔
