پی پی کی مزدو یونین راہ فرار اختیار کرگئی

*پی پی سندھ حکومت کی حمایت یافتہ لیبر یونین نے اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے مالی بحران کا شکار ادارے وملازمین کے مسائل سے راہ فرار اختیار کرلی* ۔۔

*ادارہ ترقیات کراچی کے دوسروں اداروں پر واجبات کے حصول کی اجتماعی کاوشوں کو نقصان پہونچانے کی کوشش* ۔۔۔۔۔

*آل یونینز ایکشن کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں واضع موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ 15،اکتوبر 2019ء بروز منگل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے مخلص تمام یونینز بھرپورانداز اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائے گی*

*کراچی (رپورٹ:سیدمحبوب احمدچشتی)* ادارہ ترقیات کراچی کی بہتر ی کے لیئے کسی بھی قسم کا کردار ادا نہ کرنے کا فیصلہ لیبر یونین نے آل یونینز ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی گزشتہ دنوں ادارے کی فلاح اور دوسرے اداروں پر واجبات کے حوالے سے کے ڈی اے سوک سنٹر میں آل یونینز ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام یونینز نے ادارے کی وسیع تر مفادمیں ایک مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا اجلاس میں کے ڈی ایمپلائز یونین ،وطن پرست یونین ،مزدور یونین ،لیبر یونین کے سرکردہ اہم رہنمائوں نے شرکت کی متفقہ طور پر اجلاس میں اہم نکات پر اتفاق رائے ہونے کے بعد 15،اکتوبر2019ء بروز منگل کو پہلی منزل ماسٹر پلان ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر ادارہ ترقیات کے واجبات فوری ادا کے حوالے سے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں سب یونینز نے اس سے اتفاق کرلیا جس کے بعد آل یونینز ایکشن کمیٹی نے مشترکہ پریس ریلیز جاری کردی لیکن پی پی سندھ حکومت کی حمایت یافتہ لیبر یونین نے اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے مالی بحران کا شکار ادارے وملازمین کے مسائل سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے نہ صرف علیحدگی اختیار کی بلکہ افسانوی طرز فکر کی عکاسی کرتے ہوئے جھوٹا افواہوں کا بازار گرم کردیا کہ آل یونینز ایکشن کمیٹی ادارہ ترقیات کراچی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی جبکہ ایک لیبر یونین کے الگ ہونے سے باقی یونینز اپنی جگہ موجود ہیں خودساختہ علیحدگی کو آل یونینز ایکشن کمیٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا رنگ قرار دیکر ادارہ ترقیات کراچی کے دوسروں اداروں پر واجبات کے حصول کی اجتماعی کاوشوں کو نقصان پہونچانے کی کوشش کی ہے اس حوالے سے کے ڈی اے آل یونینز ایکشن کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں واضع موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ 15،اکتوبر 2019ء بروز منگل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے مخلص تمام یونینز بھرپورانداز اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائے گی ایکشن کمیٹی نے ٹوٹ پھوٹ کی خبروں کو ذاتی مفاداتی خواہشات پر منبی سوچ قرار دیکر اسکو مکمل نفی کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: